اقتصادی سرگرمیوں سے ہی انتہا پسندی کا خاتمہ ممکن ہے وزیراعظم

پاکستان ترکمانستان سے ایک ہزار میگا واٹ بجلی بھی درآمد کرے گا ، وزیراعظم نواز شریف

پاکستان ترکمانستان سے ایک ہزار میگا واٹ بجلی بھی درآمد کرے گا ، وزیراعظم نواز شریف فوٹو: فائل

QUETTA:
وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ تاپی گیس منصوبے سے وسطی و جنوبی ایشیا کے ممالک مزید قریب آجائیں گے اور اقتصادی سرگرمیوں سے ہی انتہا پسندی کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔

ترکمانستان کے دو روزہ دورہ سے واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ترکمانستان میں تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے اور یہ منصوبہ 2018 میں مکمل ہوگا جس سے توانائی منصوبوں میں ایک ارب ڈالر کی بچت ہوگی اور اس سے چار ممالک نہیں بلکہ ارد گرد کے بہت سے ممالک مستفید ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ تاپی گیس پائپ منصوبے پر10 ارب ڈالر لاگت آئے گی، خرچ ہونے والی لاگت کا 85 فیصد حصہ ترکمانستان اور 5 فیصد پاکستان ادا کرے گا جب کہ یہ منصوبہ خطے میں گیم چینجر ثابت ہوگا جس کی تکمیل کے بعد مہنگے تیل کی جگہ سستی گیس لے لے گی۔


وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اقتصادی سرگرمیوں سے ہی انتہا پسندی کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے، تاپی گیس منصوبے سے جہاں پاکستان، افغانستان، بھارت اور ترکمانستان کو فائدہ ہوگا وہیں منصوبے سے اردگرد کے دیگر ممالک فائدہ اٹھا سکیں گے، پاکستان ترکمانستان سے گیس کے علاوہ ایک ہزار میگاواٹ بجلی بھی درآمد کرے گا۔

اس سے قبل ترکمانستان کے شہرمیری سٹی میں تاپی گیس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ تاپی منصوبہ چاروں ممالک کی قیادت کی کاوشوں کانتیجہ ہے، منصوبہ ترکمانستان کےوسائل کوجنوبی ایشیا تک پہنچانےمیں اہم کرداراداکرے گا جب کہ تاپی منصوبہ خطے میں امن اورتجارت کابھی باعث بنے گا۔
Load Next Story