عامرخان فلم نگری میں دلیپ کمارکے نقش قدم پر چل رہے ہیں سائرہ بانو

عامر خان ہی دلیپ کمار کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بامقصد فلمیں بنا رہے ہیں، لیجنڈری اداکارہ سائرہ بانو

عامر خان ہی دلیپ کمار کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بامقصد فلمیں بنا رہے ہیں، لیجنڈری اداکارہ سائرہ بانو. فوٹو:فائل

ISLAMABAD:
لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کی اہلیہ اور اداکارہ سائرہ بانو مسٹرپرفیکشنسٹ عامر خان کی صلاحیتوں کی معترف ہیں اسی لئے ان کا کہنا ہے کہ فلم انڈسٹری میں عامر خان ہی دلیپ کمار کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بامقصد فلمیں بنا رہے ہیں۔


ماضی کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کا ذکر کیے بغیر بھارتی فلم نگری کا تصور ممکن ہی نہیں تاہم اب لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو نے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کو ان کا جانشین قراردیا ہے۔ ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ سائرہ بانو کا کہنا تھا کہ دلیپ صاحب دو سالوں میں ایک ہی فلم کرتے تھے جس کے کردار کے لیے خود کو تیارکرتے اور جب مطمئن ہوجاتے تو فلم کی شوٹنگ کا حصہ بنتے اسی طرح موجودہ دور میں بالی ووڈ فلم نگری میں عامر خان ہی دلیپ کمار کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بامقصد فلمیں بنا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اداکار دلیپ کمارنے اپنے فلمی کیرئیر میں متعدد شہرہ آفاق فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جن کے کردار ہمیشہ ہمیشہ کے لیے امر ہوگئے جس میں فلم '' گنگا جمنا'' اور ''پیغام'' قابل ذکر ہیں جب کہ کئی نامی گرامی اداکار دلیپ کمار کی طرح فلم نگری میں اپنا نام بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔
Load Next Story