4 ہزار سے زائد ہیروں سے سجی دنیا کی مہنگی ترین گھڑی نمائش کیلیے پیش

نمائش کے لیے رکھی جانے والی اس گھڑی کی مالیت 15 لاکھ ڈالر ہے، گھڑی ساز کمپنی

10 سال کی محنت سے تیار کی گئی گھڑی میں ایک کلو خالص سونا بھی استعمل کیا گیا۔ فوٹو: فائل

چار ہزار144 ہیروں سے مزین دنیا کی مہنگی ترین گھڑی نمائش کے لیے پیش کردی گئی۔


روسی جیولر وکٹر موئسکن کی تیار کردہ ''دی ہارن آف پلینٹی''نامی یہ گھڑی 10 سال کی محنت کے بعد تیار کی گئی اور اس کی تیاری میں ایک کلو خالص سونا بھی استعمل کیا گیا۔ کمپنی کے مطابق دبئی کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں ہونے والے جیولری فیشن ویک میں نمائش کے لیے رکھی جانے والی اس گھڑی کی مالیت 15 لاکھ ڈالر ہے۔
Load Next Story