بی پی ایل باریسال نے رنگپور کے ارمان خاک میں ملادیئے
5 وکٹ سے فتح سمیٹنے والی ٹیم کا ٹائٹل کیلیے کل کومیلا وکٹورینز سے مقابلہ ہوگا
بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں باریسال بلز نے فائنل تک رسائی حاصل کی، ٹائٹل کیلیے منگل کو کومیلا وکٹورینز سے سامنا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق میرپور میں کھیلے جانے والے دوسرے کوالیفائر میں 161کے ہدف کا تعاقب کرنے والی ٹیم باریسال بلز کا آغاز اچھا نہیں رہا، رونی تعلقدار 2 اور سیکوگے پرسنا 7 رنز بنا کر چلتے بنے، بعد ازاں صابر رحمان اور شہریار نفیس بولرز کے سامنے ڈٹ گئے، دونوں نے 124رنز کی شراکت سے اسکور 16.2 اوورز میں 134 تک پہنچایا، شہریار نفیس 44 پر رن آؤٹ ہوئے، صابر رحمان 49 گیندوں پر 3 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 79 رنز بنا کر پویلین لوٹے تو 14 گیندوں پر 20 رنز درکار تھے، اس سفر میں محمود اللہ 5 رنز بناکر ساتھ چھوڑ گئے، کیون کوپر نے 10رنز کا حصہ ڈالتے ہوئے ہدف کا حصول 3 گیندیں قبل ہی ممکن بنادیا، باریسال بلز نے 5وکٹ سے فتح کیساتھ فائنل میں رسائی حاصل کرلی جہاں منگل کو ٹائٹل فیورٹ کومیلا وکٹورینز ان کے منتظر ہونگے، شکیب الحسن، عرفات سنی، ڈیرن سیمی اور تسارا پریرا ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔
اس سے قبل مصباح الحق کو آزمانے سے گریز کرنے والی ٹیم رنگپور رائیڈرز کی جانب سے لینڈل سیمنز نے عبداللہ المامون 20 کے ساتھ 52 رنز کی اوپننگ شراکت قائم کرنے کے بعد بھی بولرز کی ہمت آزمانے کا سلسلہ جاری رکھا، اس دوران سومیہ سرکار6 اور شکیب الحسن13رنز بناکر ان کا ساتھ چھوڑ گئے، آخر کار ان کی اننگز کا محمد سمیع نے اختتام کیا، اوپنر نے 57 گیندوں پر 2 چھکوں اور 9چوکوں کی مدد سے 73کی اننگز تراشی۔ تسارا پریرا نے بھی اپنی وکٹ جلد گنوادی، انھوں نے صرف 5رنز بنائے، محمد نبی 8 تک محدود رہے، ڈیرن سیمی نے مختصر مگر جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے 10 گیندوں پر 23 رنز بٹورے، محمد متھن ایک رن بنا سکے، ثقلین ساجب اننگز کی آخری گیند پر رن آؤٹ ہوئے، رنگپور رائیڈرز نے 9وکٹ پر 160رنز بنائے، کیون کوپر نے 39 رنز دیکر 4 مہرے کھسکائے، محمد سمیع نے 31رنز کے بدلے میں ایک وکٹ حاصل کی، الامین حسین اور سیکوگے پراسنا نے بھی ایک ایک شکار کیا۔