کرینہ کپور نے اپنےنام کے ساتھ خان لگانے سے انکارکردیا

یہ کمٹمنٹ تو شادی کے بعد سائن کی گئی فلموں کی لئے ہے, کرینہ

یہ کمٹمنٹ تو شادی کے بعد سائن کی گئی فلموں کی لئے ہے, کرینہ. فوٹو اے ایف پی

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نےاپنےنام کے ساتھ خان لگانےسےانکارکردیا ہے۔


کرینہ کپورشادی سے قبل اس بات پر راضی ہوگئیں تھیں کہ نام کے آخر میں "خان" ضرور لگائیں گی لیکن سیف علی خان اس وقت حیران ہوئے جب ان کی بیگم کرینہ کپور نے اپنی آنے والی فلم تلاش میں نام لکھواتے ہوئے آخر میں خان نہیں لگایا۔

کرینہ نے جواب میں کہا کہ یہ کمٹمنٹ تو شادی کے بعد سائن کی گئی فلموں کی لئے ہے فلم تلاش تو شادی سے پہلے شوٹ ہوئی جب وہ کنواری تھیں، اس لئے وہ فلم تلاش میں خان صاحب کا نام لگانا ضروری نہیں سمجھتی۔

Recommended Stories

Load Next Story