چیرمین پی سی بی نے بھارت سے کرکٹ سیریز کی پھر امید باندھ لی
بھارتی حکومت گرین سگنل دے تو ہم اب بھی کھیلنے کے لیے تیارہیں جب کہ جائلز کلارک فون کر کے آج ہمیں بتائیں گے،شہریار خان
LONDON:
چیرمین پی سی بی شہریار خان نے بھارت سے کرکٹ سیریز کی پھر امید باندھتے ہوئے کہا کہ ہمیں اب تک کوئی حتمی جواب موصول نہیں ہوا لیکن ہم تھوڑا سا انتظار اور کریں گے۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین شہریار خان کا کہنا تھا کہ بھارت سے اب بھی سیریز کھیلنے کے لیے تیار ہیں اور ہم اپنا کام مکمل کرچکے ہیں تاہم بھارت کی جانب سے سیریز سے متعلق اب تک کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت سیریرکے انعقاد کے لیے ہرممکن کوشش کی اور ہمارے پاس وقت نہیں ہے لیکن اس کے باوجود بھارتی حکومت گرین سگنل دے تو ہم اب بھی کھیلنے کے لیے تیار ہیں جب کہ جائلز کلارک فون کر کے آج ہمیں بتائیں گے۔
شہریار خان کا کہنا تھا کہ پی سی بی نے 4 دن پہلے بھی بی سی سی آئی کو یاد دلایا کہ وقت کم ہے تاہم انگلش کرکٹ بورڈ کے سربراہ جائلز کلارک نے مجھے فون کرکے بتایا کہ وہ آج بھارتی بورڈ سے حتمی جواب طلب کریں گے کیوں کہ اب مزید انتظار کرنا مشکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت سیریزسےمتعلق حکومت کی مکمل حمایت حاصل ہے اور دونوں حکومتوں کی اجازت کے بعد ہی پاک بھارت سیریز آگے بڑھ سکتی ہے۔