ٹام کروزکا جھوٹی خبرشائع کرنے پرامریکی میگزین کے خلاف مقدمہ

امریکی جریدے کے مطابق ٹام کروز نے اپنی 6 سال کی بیٹی سے میل جول ترک کردیا ہے

امریکی جریدے کے مطابق ٹام کروز نے اپنی 6 سال کی بیٹی سے میل جول ترک کردیا ہے۔ فوٹو رائٹرز

ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز نے 6 سال بیٹی سے میل جول ترک کرنےکی جھوٹی خبر شائع کرنے پرامریکی میگزین کے خلاف 5 کروڑ ڈالر کا مقدمہ کردیا۔


ہفتہ وار امریکی جریدے لائف اینڈ اسٹائل ٹام کروزکی بیٹی سوری کی تصویر کے ساتھ یہ دعویٰ کیا ہے کہ ٹام کروز نے اپنی بیٹی سےمیل جول ترک کر دیا ہے، اس موقع پرٹام کروز کے وکیل کا کہنا تھا کہ میگزین میں چھپی خبر جھوٹ ہے اور ٹام کروز اپنی بیٹی کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔

ٹام کروز اورکیٹی ہومز کے درمیان 6 سال شادی کے بعد طلاق ہو گئی تھی جس کے بعد عدالت نے بیٹی کو ٹام کی سابقہ بیوی کیٹی کے حوالے کردیا تھا۔
Load Next Story