جرمنی میں فیس بک کے دفتر پر حملہ

سیاہ کپڑوں میں ملبوس 15 سے 20 افراد نے رات گئے دفتر پرحملہ کیا، پولیس حکام

شرپسندوں نے ایک دیوار پر پینٹ سے 'فیس بک ناپسندیدہ' لکھ دیا فوٹو: فائل

جرمنی کے شمالی شہرہیمبرگ میں شرپسند عناصر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کے دفتر پر حملہ کرکے عمارت کے داخلی دروازے کونقصان پہنچایا، شیشے توڑدیے جبکہ ایک دیوار پر پینٹ سے 'فیس بک ناپسندیدہ' لکھ دیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق پولیس حکام کاکہنا ہے کہ سیاہ کپڑوں میں ملبوس 15 سے 20 افراد نے رات گئے دفتر پرحملہ کیا، جس کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے جب کہ فیس بک انتظامیہ، واقعے پر تبصرے سے گریز کررہی ہے۔


واضح رہے کہ نسلی بنیاد پر نفرت انگیز پوسٹس اورمواد کوہٹانے میں ناکامی پرفیس بک کے یورپی سربراہ پہلے ہی جرمنی میں زیر تفتیش ہیں۔

 
Load Next Story