خطے کے ممالک کو ریاستی خودمختاری اورسلامتی خطرات لاحق ہیں وزیراعظم
دور حاضر کا سب سے بڑا چیلنج دہشت گردی اور انتہا پسندی ہے،وزیر اعظم
وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ خطے میں ریاستی خودمختاری اور اندرونی سلامتی کوخطرات لاحق ہیں اس لئے ہمیں دہشت گردی اور انتہا پسندی سے مل کر نمٹنا ہے۔
چین کے شہر ژانگ ژو میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب کے دوران وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ دنیا کے مختلف علاقوں میں جاری مسلح تصادم کو روکنا مشکل ہے۔ ہمیں اپنے اطراف سے ریاستی خودمختاری اور اندرونی سلامتی کے خطرات لاحق ہیں۔ ہم دہشت گردی اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے خطے کے ممالک کے ساتھ تعاون کررہے ہیں، دور حاضر کا سب سے بڑا چیلنج دہشت گردی اورانتہا پسندی ہے جس سے مل کرنمٹنا ہے۔ ہمیں پرامن دنیا کے تصور کو حقیقت کا روپ دینا ہوگا اس کے لئے ہمیں انتہا پسندی کی سوچ سے مقابلہ کرنا ہوگا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اورایس سی اوممالک کے مقاصد یکساں ہیں۔ پاکستان رابطوں کے فروغ کے لئے اپنا کردارادا کرنے کو تیار ہے، پاکستان اور چین راہداری منصوبے کے لئے پرعزم ہیں، ہم پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کوکامیابی کی مثال بنانا چاہتے ہیں۔