کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں آپریشن کےدوران 2 دہشت گرد ہلاک پولیس

سرچ آپریشن کے دوران 2 دہشت گردوں کو زخمی حالت میں بھی گرفتار کیا گیا، پولیس

سرچ آپریشن کے دوران 2 دہشت گردوں کو زخمی حالت میں بھی گرفتار کیا گیا، پولیس، فوٹو: فائل

پولیس نے اتحاد ٹاؤن میں آپریشن کے دوران 2 دہشت گردوں کو ہلاک اور 2 کو زخمی حالت میں گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے کراچی کے علاقے بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں دہشت گردی کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو علاقے میں موجود دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ کردی جس کے بعد پولیس کی مزید نفری طلب کرکے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا گیا۔ پولیس کے مطابق آپریشن میں 100 سے زائد پولیس اہلکار اور ضلع کے 10 ایس ایچ اوز نے حصہ لیا اور اس دوران علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو سیل کرکے گھر گھر تلاشی لی گئی۔

پولیس کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ 2 کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ ایس پی علی آصف کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے قبضے سے ایک ہائی روف بر آمد ہوئی جس میں بم نصب ہونے کے خدشے کے پیش نظر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا۔
Load Next Story