آرمی پبلک اسکول پشاور پر حملہ 911سے بڑا سانحہ ہےسہیل خان

طلبہ و اساتذہ نے اپنی قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کر کے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا، سہیل خان

طلبہ و اساتذہ نے اپنی قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کر کے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا، سہیل خان فوٹو: فائل

فلمساز سہیل خان نے کہا کہ آرمی پبلک اسکول پشاور پر حملہ 9/11سے بڑا سانحہ ہے۔


ہمارے معصوم بچے اللہ کی رحمت میں اور ظالم اللہ کے غضب میں ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ آج 16 دسمبر کا دن تجدید عہد کا دن ہے، اس روز آرمی پبلک اسکول(اے پی ایس) کے طلبہ و اساتذہ نے اپنی قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کر کے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔

سہیل خان نے کہا کہ قومیت یا لسانیت کے نام پر قوم کو تقسیم کرنے والوں کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہیں کہ ہمارے مستقبل کے معماربھی ان کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہونے کا حوصلہ رکھتے ہیں ۔
Load Next Story