300 ارب روپے کے خسارے والی پی آئی اے میں شاہانہ ٹھاٹ

چیئرمین نے چند روز قبل 20 ارب مانگے تھے، ڈائریکٹر فلائٹ آپریشن کی الوداعیہ پر لاکھوں لٹا دیے

200 اعلیٰ افسران اور ان کی بیگمات کو شاہی کھانے کھلائے گئے، پالپا کی شرکت سے معذرت فوٹو:فائل

300 ارب روپے کے خسارے میں چلنے والی پی آئی اے میں افسر شاہی کا سلسلہ جاری ہے۔

جس کی زندہ مثال ادارے کے چیئرمین کی جانب سے پی آئی اے کے ڈائریکٹر فلائٹ آپریشن کی رٹائرمنٹ پر ہفتے کوکراچی کے سب سے مہنگے فائیواسٹارہوٹل میں شاہی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں200 سے زائد اعلیٰ افسران اوران کی بیگمات کومدعوکیاگی۔


، تقریب کے کارڈ چیئرمین ناصر ایس جعفرکی جانب سے سے شائع کیے گئے ہیں، تقریب میں پائلٹس کی ایسوسی ایشن کو بھی مدعوکیاگیاتھالیکن پالپا نے چیئرمین کوایک تحریری مکتوب میں شرکت سے معذرت اور رٹائرڈ ہونے والے ڈائریکٹر فلائٹ سے پائلٹس کے اختلافات کا بھی ذکر کر ڈالا۔

معلوم ہوا ہے کہ کراچی کے فائیواسٹار ہوٹل میں عشائیہ تقریب میں پی آئی اے کے اعلیٰ افسران اور دیگر نے شرکت کی، عشائیے میں مہمانوںکی شاہی کھانوں سے تواضع کی گئی۔
Load Next Story