کویت ایئرلائن نے اسرائیلی مسافروں کا بائیکاٹ کردیا
کسی بھی ایسے ملک یا شخص کے ساتھ تعاون نہیں کرسکتے جسے قانونی طورپرکویت تسلیم نہیں کرتا، کویتی ایئرلائن
کویت کی سرکاری فضائی کمپنی نے اسرائیلی مسافروں کا بائیکاٹ کردیا اور پاسپورٹ دیکھنے کے بعد اسرائیلی شہریوں کو ٹکٹ دینے سے انکار کردیا۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی وزارت ٹرانسپورٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ واشنگٹن کی جانب سے کویت ایئرلائنزکو ایک مراسلے میں آگاہ کیا گیا تھا کہ وہ اسرائیلی مسافروں کے ساتھ امتیازی سلوک برت رہی ہے تاہم اس پیغام کے باوجود کویتی کمپنی نے اسرائیلی شہریوں کی کثرت سے نیویارک سے لندن تک سفر کرنے کے باعث اپنی پروازیں معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دوسری جانب امریکی کمپنی نے کویتی کمپنی سے اس حوالے سے جب رابطہ کیا تو کویتی فرم نے جواب دیا کہ کویت کا قانون اسرائیل سمیت کسی بھی ایسے ملک یا شخص کے ساتھ کمرشل مقاصد کے لیے تعاون کی اجازت نہیں دیتا جسے قانونی طورپرکویت تسلیم نہیں کرتا اور اسرائیل کے باشندوں کے ساتھ ساتھ سفری بائیکاٹ کا فیصلہ اپنے ملک کے قانون کے مطابق کیا جارہا ہے۔