مالی بے ضابطگی26ریلوے افسران کے خلاف مقدمات
ایک افسرفارغ،3کودیگرسزائیں،3کاکیس نیب،ایک کاایف آئی اے کوبھیج دیاگیا
لاہور:
پاکستان ریلویز کے26 اعلیٰ افسران کیخلاف گزشتہ ساڑھے4 سال میں مالی وانتظامی بے ضابطگیوںکے مقدمات درج ہوئے جن میں سے 3 افسران کے کیسزمزیدانکوائری کیلیے نیب اور ایک افسر کا کیس ایف آئی اے کو بھیج دیا گیا ہے، ایک افسر کو الزامات ثابت ہونے پر ملازمت سے فارغ اور 3 کو مختلف سزائیں دی گئیں۔
''ایکسپریس'' کو موصول ہونیوالی ایک رپورٹ کے مطابق 2009 میں ریلوے کے 6 افسران سابق چیف کنٹرولر آف پرچیز لاہور ظہورالحق خٹک، سابق ڈپٹی چیف کنٹرولر آف سٹورز لاہور فواد انعام چیمہ، سابق ڈپٹی چیف مکینکل انجینئر ڈیولپمنٹ لاہور انتھونی رائے، سابق سینئر مکینکل آفیسر /فیول لاہور عبدالوقاص ، سابق ڈویژنل مکینکل انجینئر راولپنڈی یحییٰ جان ، سابق ڈسٹرکٹ کنٹرولرآف پرچیز لاہور عمران عظیم کیخلاف بے ضابطگیوں اور تصدیق کے بغیر میٹل بور پرائیوٹ کمپنی کو رقم کی ادائیگی پر تحقیقات کی گئیں جن میںظہور الحق خٹک کیخلاف تحقیقات جاری ہیں۔
فواد انعام چیمہ کی3 سال کیلیے گریڈ 18 میں تنزلی کی گئی ہے جبکہ انتھونی رائے کو ملازمت سے فارغ کردیا گیا ہے، عبدالوقاص اور یحییٰ جان کی بالترتیب5 اور ایک سال کیلیے سالانہ اینکریمنٹ بندکردی گئی ہے، عمران عظیم کی گریڈ 17 میں تنزلی کی گئی ہے، ترکی سے متاثرین سیلاب کیلیے آنیوالے سامان میں غبن کرنے پرگریڈ18 کے2 افسران بلال سرور چوہدری اور فاطمہ بلال کے کیسز نیب کوریفرکردیے گئے ہیں۔2012 میں 36 جی ایم یو30انجنوںکی مرمت میں بے ضابطگی کا کیس بھی نیب کے حوالے کردیاگیاہے جبکہ راولپنڈی کے لوکوشیڈ میں سے انجنوںکے ریڈی ایٹرز چوری کرنیکاکیس ایف آئی اے کے حوالے کردیاگیا ہے ۔ آصف متین زیدی ،محمد سعید خان ،مریم گیلانی، عقیل یوسف ، ہارون رشید ، ایوب وزیر، محمد خالد خان ، سلمان فاروق ،عبدالوقاص اور رشید امتیازکیخلاف مختلف کیسز میں تحقیقات جاری ہیں۔