محمدعامرکو دورہ نیوزی لینڈ کے لئے تربیتی کیمپ میں شامل کرنے کا فیصلہ
دورہ نیوزی لینڈ سے قبل قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ پیر سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا۔
اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ فاسٹ بولر محمد عامر کو دورہ نیوزی لینڈ کے لئے لگائے جانے والے کیمپ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولرمحمد عامر نے ڈومسٹک کرکٹ سمیت بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں شاندار پرفارمنس دکھا کر قومی ٹیم کے سلیکٹرز کو اپنی جانب متوجہ کردیا یہی وجہ ہے کہ انہیں دورہ نیوزی لینڈ سے قبل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پیرسے شروع ہونے والے تربیتی کیمپ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
اسپاٹ فکسنگ میں بطور سزا 5 سال تک کرکٹ سے دور رہنے والے محمد عامر دوبارہ ٹیم میں جگہ بنانے کے لئے پرعزم ہیں اور اس کے لئے انہوں نے ڈومسٹک میچز میں بھرپور پرفارمنس دکھائی اور اب ایک مرتبہ پھر وہ دوبارہ ٹیم میں شامل ہونے کے لئے اپنی پرفارمنس کی بنیاد پر ہی سلیکٹرز کو متاثر کر رہے ہیں جب کہ قومی ٹیم میں فاسٹ بولر کمی شدت سے محسوس کی جارہی ہے اور امید ظاہر کی جارہی ہے کہ محمد عامر جلد اپنی واپسی یقینی بنائیں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 15 جنوری سے ہوگا۔