ملک کو کرپٹ قیادت سے نجات دلانے کا عزم کیا جائے منور حسن
عید قربان کا تقاضا ہے ہم اپنی زندگی اللہ کی مرضی اور نبیؐ کی پیروی میں بسر کریں
HYDERABAD:
امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے قوم کے نام عید پیغام میں کہا ہے کہ عید قربان جہاں ہمیں ایثار وقربانی کا درس دیتی ہے وہیں ہم سے یہ تقاضا بھی کرتی ہے کہ ہم اپنی زندگی کو اللہ رب العالمین کی مرضی اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی مکمل پیروی میں بسر کریں۔
انھوں نے کہاکہ آج امت مسلمہ پر اسلام دشمن قوتیں بھوکے بھیڑیوں کی طرح چڑھ دوڑی ہیں، عراق، افغانستان، کشمیر، فلسطین میں امریکی سرپرستی میں ملت کفر نے لاکھوں مسلمانوں کا قتل عام کیا ہے۔ حضور ؐ کا وہ فرمان ہر طرف سنائی اور دکھائی دے رہا ہے جس میں آپ ؐ نے فرمایا تھا کہ '' مسلمان تعداد میں تو بہت زیادہ یعنی آسمان کے ستاروں اور ریت کے ذروں کیطرح ہوں گے مگر انکا وزن سمندر کی جھاگ کیطرح کچھ بھی نہیں ہو گا کیونکہ وہ زندگی سے پیار کرنیوالے اور موت سے خوفزدہ ہوں گے ۔''
آج بڑی بدقسمتی یہ ہے کہ عالم اسلام کے حکمراں کفر کی یلغار کا مقابلہ کرنے کے بجائے اسکے ہمنوا اور دست وبازو بنے ہوئے ہیں اور اپنے ہی عوام کیخلاف برسرپیکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عید قربان پر قوم کو اپنے رب سے یہ عہد کرنا ہو گا کہ وہ پاکستان کو اس کی حقیقی منزل ''پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الا اللہ'' سے ہمکنار کرنے کیلیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، ہمیں اپنے رویے پر نظرثانی کرتے ہوئے یہ عزم کرنا ہو گا کہ ملک کو بددیانت اور کرپٹ قیادت سے نجات دلائیں گے اور اسلامی انقلاب کیلیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔