میں دماغ کے بجائے دل سے سوچتی ہوں سونم کپور
میں کسی بھی ایونٹ میں بہت جلد گھبراجاتی ہوں، سونم کپور
KARACHI:
بالی ووڈ کی راج کماری سونم کپور جو ہروقت اپنے بیانات کی وجہ سے عوام کی تنقید کا نشانہ بنتی رہتی ہیں، اپنے حالیہ انٹرویو میں انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ کوئی بھی کام دماغ سے نہیں بلکہ دل سے کرتی ہیں۔
اپنی نئی فلم ''نیرجا'' کے ٹریلیر لانچنگ کی تقریب کے موقع پر 30 سالہ ادکارہ کا کہنا تھا کہ میں جو بھی کرتی ہیں دماغ کے بجائے دل سے کرتی ہوں جب کہ میں اپنے کام کے دوران، کسی سے بات کرتے وقت بھی دماغ کا استعمال نہیں کرتی یہاں تک کہ کسی سے تعلق جوڑنے کی بات ہو تب بھی میں صرف دل سے ہی سوچتی ہوں۔
اداکارہ نے اعتراف کیا کہ میں ہر چیز کے بارے میں بہت خوفزدہ ہوتی ہوں اور کسی بھی ایونٹ میں بہت جلد گھبراجاتی ہوں یہاں تک کہ میرے لیے لوگوں سے بات کرنا بھی بہت مشکل ہوتا ہے کیوں کہ میں چھوٹی عمر سے ہی بہت شرمیلی تھی۔ انہوں نے کہا کہ میں بچپن میں اپنی ماں کے پیچھے چھپ جایا کرتی تھی تاہم فلم انڈسٹری میں آنے کے بعد مجھ میں لوگوں کا سامنا کرنے کی ہمت پیدا ہوئی۔
واضح رہے فلم ''پریم رتن دھن پایو'' کی کامیابی نے سونم کپور کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے جب کہ اداکارہ کو راج کماری کے نام سے بھی پکارا جارہا ہے۔