اسلام آباد ائیرپورٹ پربیرون ملک منشیات اسمگل کرنے كی كوشش ناكام
ترکی جانے والے مسافر کے ییٹ سے ہیروئن سے بھرے 85 کیپسول برآمد ہوئے ہیں، اے این ایف حکام
اینٹی نارکوٹکس فورس نے بینظیر انٹرنیشنل ائیر پورٹ پرمنشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک مسافر کے پیٹ سے ہیروئن کے 85 کیپسول برامد کرلئے۔
اسلام آباد کے بینظیرانٹرنیشنل ائیرپورٹ پرتعینات اہلکاروں نے ترکی جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز کے ایک مسافر کو شک کی بنیاد پرروک کراس کی تلاشی لی تو پتہ چلا کہ مسافر کے پیٹ میں کیپسولز بھرے ہوئے ہیں، اے ایس ایف حکام نے ملزم کو اینٹی نارکوٹکس حکام کے حوالے کردیا۔ جس نے مسافر کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں اس کے پیٹ سے ہیروئن سے بھرے 85 کیپسولز برآمد کرلئے گئے۔
ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ حراست میں لئے گئے مسافرکا تعلق گوجرانوالہ سے ہے، اس کی حالت خطرے سے باہرہے، ملزم پر انسداد منشیات کا مقدمہ درج کر کے حوالات منتقل کردیا ہے۔