ایم کیو ایم کے قائد سمیت 200 سے زائد رہنما اور کارکن مفرور قرار
پولیس کی جانب سےمفرور قرار دیئےجانیوالوں میں فاروق ستار،خالد مقبول، قمر منصور، رشید گوڈیل اور وسیم اختر بھی شامل ہیں۔
پولیس نے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما رؤف صدیقی کے خلاف شرانگیز تقاریر کی تائید اور سہولت کے الزام سے متعلق مقدمات کے چالان میں ایم کیوایم کے قائد سمیت 200 سے زائد رہنماؤں اور کارکنوں کو مفرور قرار دے دیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی پولیس نے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ایم کیو ایم کے رہنما رؤف صدیقی کے خلاف شرانگیز تقاریر کی تائید اور سہولت فراہم کرنے سے متعلق مقدمات کاچالان پیش کردیا۔ چالان میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سمیت پارٹی کے 200 سے زائد رہنماؤں اور کارکنوں کو مفرور قرار دیا ہے۔
ایم کیو ایم کے جن رہنماؤں کو مفرور قرار دیا گیا ہے ان میں ڈاکٹر فاروق ستار، خالد مقبول صدیقی، قمر منصور، رشید گوڈیل اور ایم کیو ایم کی جانب سے کراچی کے نامزد مئیر وسیم اختر بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ رؤف صدیقی نے ان تمام مقدمات میں پہلے ہی سے عبوری ضمانت لے رکھی ہے۔