کراچی کے علاقے ملیر میں کاروکاری کے شبے میں شوہر نے بیوی اور بھانجے کو قتل کردیا

ملزم کو بیوی اور بھانجے کے درمیان ناجائز تعلقات کا شبہ تھا جس پر وہ دونوں کے قتل کرکے فرار ہوگیا، پولیس

ملزم کو بیوی اور بھانجے کے درمیان ناجائز تعلقات کا شبہ تھا جس پر وہ دونوں کے قتل کرکے فرار ہوگیا، پولیس، فوٹو: فائل

ملیر کے علاقے جمعہ گوٹھ کے رہائشی نے کاروکاری کے شبے پر بیوی اور اپنے بھانجے کو قتل کردیا جب کہ ملزم فرار ہوگیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں ملیر میں جمعہ گوٹھ کے رہائشی امتیاز احمد نے اپنی بیوی اور بھانجے کو قتل کردیا جب کہ ملزم باآسانی فرار ہونے ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ملزم امتیاز احمد کو اپنی بیوی اور بھانجے کے درمیان ناجائز تعلقات کا شک تھا جس پر اس نے بیوی کو گھر اور بھانجے کو شرافی گوٹھ لے جا کر قتل کیا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کی عمر 22 سال اور وہ ایک بچے کی ماں تھی۔ پولیس نے خاتون اور لڑکے کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا جہاں دونوں لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئیں۔
Load Next Story