وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت
اجلاس میں وزیرداخلہ چوہدری نثار نے وزیراعظم کو کراچی آپریشن پر بریفنگ دی
وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت کی۔
ایکسپریس نیوز کےمطابق وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت رائے ونڈ میں سیکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں اہم معاملات پر غور کیا گیا جب کہ اس موقع پر وزیرداخلہ چوہدری نثار نے وزیراعظم کو کراچی آپریشن پر بریفنگ دی اور پنجاب میں مدارس کی جیو ٹیگنگ کے حوالے سے رپورٹ پیش کی۔ ذرائع کےمطابق وزیراعظم نوازشریف نے اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت کی۔
دوسری جانب وزیراعظم کی زیر صدارت ایک اور اجلاس ہوا جو تین گھنٹے تک جاری رہا، اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف، وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وفاقی و صوبائی کابینہ کے وزرا شریک ہوئے جب کہ اجلاس میں وزیراعظم کو میگا پروجیكٹس كے حوالے سے بریف كیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے پنجاب حكومت كے صاف پانی پروجیكٹ کے لیے وفاق كی جانب سے 50 فیصد فنڈز دینے كا اعلان كیا اور یہ فنڈز تمام صوبوں كو ملیں گے۔
اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نوازشریف كا كہنا تھا كہ نوجوان نسل كو ہنرمند بنانے كے لیے اقدامات كیے جائیں، ترقیاتی اہداف رواں مالی سال میں حاصل كیے جائیں جب کہ وزیراعظم نے تعلیم ، صحت اور صاف پانی كے منصوبوں كو ترجیح دینے كے بھی احكامات جاری کیے۔