مصباح الحق اور حفیظ کو کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ
پی سی بی نے دونوں کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے گرین سگنل دے دیا۔
قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت میں کوئی تبدیلی متوقع نہیں' مصباح الحق ٹیسٹ اور ون ڈے جبکہ محمد حفیظ ٹوئنٹی 20 میں کپتان برقرار رہیں گے۔
پی سی بی نے دونوں کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ذمہ داریاں جاری رکھنے کا گرین سگنل دیدیا۔ دریں اثنا38 سالہ مڈل آرڈر بیٹسمین مصباح فارم کی بحالی کیلیے پُر امید ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈومیسٹک کرکٹ میں ناقص فارم کے بعد قیاس آرائیاں جاری تھیں کہ مصباح الحق قیادت سے محروم ہو سکتے ہیں لیکن بورڈ کے سینئر آفیشل نے واضح کیاکہ قیادت میں کسی قسم کی تبدیلی متوقع نہیں' سینئر بیٹسمین ٹیسٹ اور ون ڈے جبکہ محمد حفیظ ٹوئنٹی 20 کپتان کے طور پر ذمہ داریاں جاری رکھیں گے۔ پی سی بی عہدیدار نے غیرملکی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ حکام کا دونوں پر اعتماد برقرار ہے۔
بھارت اور جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز میں یہی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ انھوں نے بتایا کہ چیئرمین نے محمد حفیظ اور کوچ ڈیوواٹمور سے تفصیلی بات چیت کے بعد محسوس کیاکہ فی الحال ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیموں کیلیے کسی نئے کپتان کی تلاش غیر ضروری ہو گی۔ یاد رہے کہ مصباح الحق اور محمد حفیظ دونوں سوئی ناردرن گیس ٹیم کی طرف سے کھیلتے ہیں۔ پریذیڈنٹ ٹرافی کے پہلے میچ میں پیئر کے بعد ٹیسٹ اور ون ڈے کپتان اپنی روٹھی ہوئی فارم کو منانے میں ناکام رہے، وہ اب تک 17 کی اوسط سے صرف 102 رنز بنا پائے ہیں۔
تاحال ایک بھی نصف سنچری ان کے نام کے آگے درج نہیں ہو سکی۔ مصباح الحق کا خیال ہے کہ ناکامیاں وقتی اور وہ جلد فارم واپس حاصل کرکے اسکور بورڈ کو متحرک کرنا شروع کر دیں گے۔ نمائندہ ''ایکسپریس'' نبیل ہاشمی سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ کیریئر میں ایسا ہوتا ہے لیکن ہمت ہارنے کی کوئی بات نہیں، پریذیڈنٹ ٹرافی کے ابھی کئی میچز باقی ہیں، عید کے بعد باقی سیزن میں اسکور کرکے خود کو بھارت اور جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز کیلیے بہترین فارم میں لانا چاہتا ہوں۔