ورون دھون نے ’’دل والے‘‘ کو اپنے کیرئیرکے لئے سب سے بڑا جوا قراردے دیا

دل والے میں بڑے بڑے اداکاروں نے کام کیا اس لئے ڈر تھا کہ اچھا کام نہ کیا تو کہیں نظر نہیں آؤں گا، ورون دھون

فلمی کیرئیر کے دوران کبھی آسان راستے کا انتخاب نہیں کیا، ورون دھون فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
شاہ رخ خان اور کاجول کی سدا بہار جوڑی سے سجی فلم دل والے نے اپنی ریلیز کے پہلے ہی دن 21 کروڑ روپے سے زائد کا کاروبار کرکے کامیابی کی نوید سنائی ہے لیکن فلم سے جڑے نوجوان اداکار ورون دھون نے اس فلم میں کا م کرنے کو اپنے کیرئیر کا سب سے بڑا جوا قرار دے دیا ہے۔


بھارتی ویب سائیٹ پرشائع ہونے والے ایک انٹرویو میں ورون دھون کا کہنا تھا کہ ان کا فلمی کیرئیر کچھ برس قبل ہی شروع ہوا ہے لیکن اس دوران انہوں نے کبھی بھی آسان راستوں کا انتخاب نہیں کیا۔ ان کی پہلی فلم اسٹوڈنٹ آف دا ایئر تھی لیکن اس فلم کے بعد انہوں نے ایک برس تک کوئی فلم سائن نہیں کی اور اس دوران ان کے ساتھی اداکار دیگر فلموں کی عکسبندی میں مصروف تھے، انہوں نے دوسری فلم ''بدلہ پور'' تھی جس میں ان کا کردار بالکل مختلف تھا اور اس میں نواز الدین صدیقی جیسے اداکر کام کررہے تھے۔

ورون دھون نے کہا کہ روہت شیٹھی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم دل والے میں شاہ رخ خان ، کاجول، جونی لیور اوربومن ایرانی جیسے بڑے ناموں نے اداکاری کے جوہر دکھائے اورانہیں اس بات کا بخوبی علم تھا کہ وہ ان اداکاروں کے سامنے اپنی موجودگی کا احساس کراسکیں گے جب وہ اپنے کردارسے پوری طرح انصاف کریں گے بصورت دیگر وہ کہیں نظر نہیں آئیں گے۔
Load Next Story