جلد ہی پورے پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت آنے والی ہے عمران خان
حکمرانوں نے اتنی دولت جمع کرلی ہے کہ اب انہیں مرنے سے ڈر لگتا ہے، چیئرمین تحریک انصاف
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ بہت جلد ملک بھر میں ان کی جماعت کی حکومت آنے والی ہے۔
میانوالی میں نمل یونیورسٹی کے کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے پاکستان اپنی ذات کے لئے نہیں بلکہ عوام کے لئے بنایا تھا۔ معاشرے میں ایسا سسٹم بنا دیا گیا ہے کہ غریب کا بچہ اوپر نہیں آسکتا، بدقسمتی سے پاکستان میں بہت کم بچوں کو اچھی تعلیم میسر ہے لیکن ہمیں میرٹ کی بنیاد پر لوگوں آگے لانا ہے۔
عمران خان نے نوجوانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ دولت سے انسان کبھی بڑا آدمی نہیں بنتا بلکہ بڑی سوچ انسان کو بڑا بناتی ہے، نیا پاکستان بنانا بڑی سوچ ہے، نوجوان پیسوں کے لئے اپنی عزت نفس کو کبھی داؤ پر نہ لگائیں،وہ پیسوں کو استعمال کریں لیکن اس کے لیے استعمال نہ ہوں، حکمرانوں نے اتنی دولت جمع کرلی ہے کہ اب انہیں مرنے سے ڈر لگتا ہے۔
نمل یونیورسٹی کے معیار تعلیم کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ نمل یونیورسٹی کے طلبہ دنیا کی ہر اعلیٰ درسگاہ کے طلبہ کا مقابلہ کرسکتے ہیں اور اب نمل ٹیکنیکل یونیورسٹی بننے جارہی ہے، وہ اپنی برداری کے لوگوں سے کہتے ہیں کہ نمل یونیورسٹی کے لئے زمین دیں، جلد ہی ملک بھر میں تحریک انصاف کی حکومت آنے والی ہے اور ہم اقتدار میں آتے ہی آئین کا آرٹیکل 4 نافذ کردیں گے جس کے بعد انہیں ان کی زمین کا کوئی معاوضہ نہیں ملے گا۔