بھارت میں ہوس کے پجاریوں نے ایک اور غیرملکی خاتون کی عزت تار تار کردی

زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون کی رپورٹ کے تحت ملزم کو گرفتار کرلیا گیا،پولیس

زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون کی رپورٹ کے تحت ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ،گوا پولیس فوٹو: فائل

NIDDERAU, GERMANY:
دنیا میں سب سے بڑی جمہوریت ہونے کے دعویدار بھارت میں جہاں اس کی اپنی خواتین کی عزتیں محفوظ نہیں وہیں آئے روز غیرملکی خواتین بھی بھارتیوں کی درندگی کا نشانہ بنتی ہیں جس کی تازہ مثال گوا میں تفریح کی غرض سے آنے والی کینیڈین خاتون ہے جس کی ہوس کے پجاریوں نے عزت تار تار کردی۔


بھارتی میڈیا کے مطابق گوا کے ساحلی قصبے آرمبول میں سیاحت کے لئے آنے والی 28 سالہ کینیڈین خاتون نے مقامی پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کرائی کہ لداخ سے تعلق رکھنے والے بھارتی شہری نے اسے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد زیادتی کا نشانہ بھی بناڈالا۔

گوا پولیس کا کہنا ہے کہ زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون کی رپورٹ کے تحت ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ ملزم اس سے قبل بھی کئی غیر ملکیوں کے ساتھ بد اخلاقی کا مرتکب پایا گیا ہے۔
Load Next Story