ایرانی صدر کی امت مسلمہ کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد

مسلم دنیا آپس میں اتحاد و یکجہتی کو فروغ دے، احمد نژاد کے مسلم رہنمائوں کو خطوط

مسلم دنیا آپس میں اتحاد و یکجہتی کو فروغ دے، احمد نژاد کے مسلم رہنمائوں کو خطوط فوٹو فائل

ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے عید الاضحی کے موقع پر مسلم امہ کو مبارکباد دیتے ہوئے اتحاد و یکجہتی کی اپیل کی ہے۔


غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے او آئی سی کے سیکریٹری جنرل اکمل الدین اوگلو سمیت مسلم دنیا کے دیگر رہنمائوں کو خطوط لکھ کر انھیں عید کی مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ مسلم ممالک کے درمیان قریبی تعاون دنیا بھر میں امن و استحکام اور پائیدار انصاف کے فروغ میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ امت مسلمہ کو اپنے درمیان اتحاد و یکجہتی کو فروغ دینا چاہیے۔
Load Next Story