بالی ووڈ کے مقابلے میں ہماری فلموں کو اچھا رسپانس مل رہا ہے عائشہ خان
وقت کے ساتھ فلمسازی میں بہتری آرہی ہے اور فلمساز ہرموضوع پر فلم بنارہے ہیں،عائشہ خان
ماڈل واداکارہ عائشہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں وقت کے ساتھ فلم پروڈکشن میں بہتری آرہی ہے، فلم میکر ہر موضوع پر فلمیں بنا رہے ہیں، ''وار'' میں کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا ایک فلم ''گدھ'' زیرتکمیل ہے۔
انھوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے ایک انٹرویو میں کیا۔ عائشہ خان نے کہا کہ کچھ عرصہ پہلے تک پاکستان فلم انڈسٹری کی حالت دیکھ کر لگ رہا تھا کہ شاید اب مشکل سے ہی یہ اپنے پاؤں پر کھڑی ہو سکے؟ مگر نئے ٹیلنٹ نے ناممکن کو ممکن کردکھایا ، جن کی کاوشوں سے بالی ووڈ کی فلموں کے مقابلے میں ہماری فلموں کو اچھا رسپانس ملا۔ عائشہ خان نے کہا کہ فلم میکنگ میں آنے والوں کی اکثریت کا تعلق ٹی وی پروڈکشن سے ہی تھا، جنھوں نے روایتی کمرشل سینما کو جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ نئے موضوعات کو لے کر فلمیں بنا رہے ہیں ۔فلم بینوں نے بھی سینما پر اس تبدیلی کو خوشی کے ساتھ قبول کیا ہے۔
عائشہ خان نے کہا کہ فلم اور ٹی وی کے مزاج میں بہت فرق ہے۔ فلم پر آپ کو فاسٹ ٹریک کے ساتھ مخصوص ٹائم میں کرداروں اور کہانی کا اختتام کرنا ہوتا ہے جب کہ ٹی وی ڈرامہ پر آپ ہر طرح سے آزاد ہوتے ہیں۔ عائشہ خان نے کہا کہ ''وار'' میری پہلی فلم تھی میرے لیے یہ تجربہ بہت اچھا رہا، ان دنوں شمعون عباسی کی فلم ''گدھ'' کر رہی ہوں یہ بھی ایک ایکشن تھرل فلم ہے جس میں ہمایوں سعید ، شان ، سعید جبران ،شعیب خالد، عمران پٹیل، حمزہ علی عباسی شامل ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ڈرامہ اور فلم کا انتخاب ہمیشہ کردار اور ٹیم دیکھ کر ہی کرتی ہوں ، میرے نزدیک تعداد سے زیادہ کوالٹی اہمیت رکھتی ہے۔عائشہ خان نے مزید کہا کہ ہمیشہ اپنے کام سے کام رکھا ہے، اسی لیے تقریبات میں بھی کم ہی جاتی ہوں۔