سندھ میں ایسا کیا ہوا جس کے پیش نظرگورنرراج لگادیا جائے قائم علی شاہ

رینجرزکواختیارات دینے میں تاخیر کا مخالفین نے فائدہ اٹھاتے ہوئے ہمارے خلاف گرینڈ الائنس بنالیا، وزیراعلیٰ سندھ

رینجرزکواختیارات دینے میں تاخیر کا مخالفین نے فائدہ اٹھاتے ہوئے ہمارے خلاف گرینڈ الائنس بنالیا، وزیراعلیٰ سندھ۔ فوٹو:فائل

وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ رینجرز کو اختیارات دینے میں دیر ضرور ہوئی لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ صوبے میں گورنر راج لگا دیا جائے۔


شکار پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ رینجرز کو اختیارات دہشت گردی ، ٹارگٹ کلنگ ، اغوا برائے تاوان روکنے کے لئے دئے گئے تھے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں آپریشن کے بعد حالات بہت بہتر ہوئے لیکن دوبارہ اختیارات دینے میں تاخیر کا مخالفین نے فائدہ اٹھاتے ہوئے سیاست شروع کردی اور پیپلز پارٹی کے خلاف گرینڈ الائنس بنایا جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی اس طرح کے گرینڈ الائنسز بنتے رہے ہیں لیکن ہمیں کوئی فرق نہیں پڑا اور نہ اب کوئی پرواہ ہے ۔

قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ سندھ میں گورنرراج کی باتیں کررہے ہیں مجھے بتایا جائے کہ ایسا کیا ہوا ہے جس کے پیش نظر سندھ میں گورنرراج لگایا جائے، رینجرز کو اختیارات نہ دینے کی وجہ سے کیا گورنرلگایا جاسکتا ہے، رینجرزکو اختیارات دینے میں تاخیر ضرور ہوئی لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ اس معاملے پر سیاست کی جائے جو کہ سیاسی مخالفین کررہے ہیں۔
Load Next Story