عید کی خوشیوں میں غریب ومستحقین کونہ بھولیں الطاف حسین
عیدالاضحی ہمیں اللہ تعالیٰ کی رضااورخوشنودی کیلیے بڑی سے بڑی قربانی کادرس دیتی ہے
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے پاکستان سمیت دنیابھرکے مسلمانوں کو عیدالاضحی کی مبارکبادپیش کی ہے اورحق پرست عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ عیدکی خوشیوں میںغریب ومستحق افرادکوہرگز نہ بھولیں۔
عیدالاضحی کے موقع پراپنے پیغام میں الطاف حسین نے امریکا،برطانیہ،یورپی ممالک اورخلیجی ممالک کے علاوہ آزادکشمیر،گلگت بلتستان،شمالی علاقہ جات اور فاٹا سمیت پاکستان اوردنیابھرمیں مقیم مسلمانوںکو عید کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ عیدالاضحی سنت ابراہیمی ہے جو ہمیں اللہ تعالیٰ کی رضا اور خوشنودی کیلئے بڑی سے بڑی قربانی کا درس دیتی ہے۔الطاف حسین نے ایم کیوایم کے ایک ایک کارکن اورحق پرست عوام کوعید کی ڈھیروں مبارکباد دیتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ امت مسلمہ پراپنی رحمتیں اوربرکتیں نازل فرمائے،پاکستان کودرپیش اندرونی وبیرونی خطرات سے محفوظ رکھے۔
پاکستان سے انتہاپسندی اور مذہبی جنونیت کاخاتمہ کرے ، ملک میں امن وامان قائم ہواور ملک وقوم کوایماندار قیادت نصیب فرمائے۔ انھوںنے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ تحریک کے پرعزم،بہادراور مخلص ساتھیوں کواپنی حفظ وامان میں رکھے،صحت وتندرستی عطاکرے،حق پرستی کے مشن کوکامیابی وکامرانی سے ہمکنار کرے،ہماری غیب سے مددفرمائے اورحق پرستانہ جدوجہد کیخلاف کی جانیوالی سازشوںکوناکام بنائے۔ الطاف حسین نے حق پرست شہداکوزبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ حق پرست شہداکی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائے گی اورانشا اللہ حق پرستی کی یہ جدوجہداپنی منزل پر پہنچ کرہی دم لے گی۔