بھارت کا پاکستان افغانستان سمیت خطے میں اہم کردار ہے پنیٹا

شمالی کوریا کے جوہری ہتھیار اور بیلسٹک میزائل امریکا کیلیے خطرہ ہیں، صحافیوں سے گفتگو

شمالی کوریا کے جوہری ہتھیار اور بیلسٹک میزائل امریکا کیلیے خطرہ ہیں، صحافیوں سے گفتگوفوٹو: اے ایف پی فائل

امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا نے کہا ہے کہ بھارت کا پاکستان اور افغانستان سمیت خطے میں انتہائی اہم کردار ہے۔


واشنگٹن، نئی دہلی سمیت اپنے دفاعی اتحادیوں کا نیٹ ورک مضبوط کرنا چاہتا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق واشنگٹن میں صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے وزیر دفاع لیون پنیٹا نے کہا کہ بھارت خطے کا انتہائی اہم ملک ہے اور یہی وجہ ہے کہ بھارت پاکستان اور افغانستان میں قیام امن کیلیے جو بھی کردار ادا کرے گا وہ مستقبل میں خطے میں پائیدار امن اور استحکام کیلیے انتہائی معاون ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ امریکا کا اہم ہدف افغانستان کودہشت گردوں اور القاعدہ کے محفوظ ٹھکانوں کا گڑھ بننے سے بچانا ہے اور اسی سلسلے میں اہم خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ دنیا بھر میں اپنے دفاعی اتحادیوں کا نیٹ ورک مضبوط کرنا چاہتا ہے اور ہم نئی دفاعی پالیسی اسی حکمت عملی پر مبنی ہے۔ انھوں نے کہا کہ شمالی کوریا کے نیوکلیئر ہتیھار اور بیلسٹک میزائل امریکا کے لیے سنگین خطرہ ہیں اور ہم اس خطرے سے نمٹنے کیلیے جنوبی کوریا کے ساتھ مضبوط دفاعی اتحاد سمتی تمام تر ممکن اقدامات کرنے کیلیے کوشاں ہیں۔
Load Next Story