بھارتی فورسز کا طیارہ گر کر تباہ 10 افراد ہلاک

بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ جانے والے طیارے میں بارڈر سیکیورٹی فورس کے ٹیکنیشن سوار تھے

طیارہ نئی دہلی ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوا فوٹو: اے ایف پی

لاہور:
بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورسز کا چارٹرڈ طیارہ گر کر تباہ ہونے سے اس میں سوار 10افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بارڈر سیکیورٹی فورسز کا چارٹرڈ سپر کنگ طیارہ ریاست جھارکھنڈ کے دارالحکومت رانچی جارہا تھا کہ نئی دلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب گاؤں بڈپولا میں ایک دیوار سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا۔ نئی دلی کے جوائنٹ کمشنر آف پولیس دیپیندر پاتھک کے مطابق طیارے میں 10 افراد سوار تھے جو موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔


بھارتی میڈیا نے بی ایس ایف کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ طیارے میں سیکیورٹی فورس کے ٹیکینیشن سوار تھے، پرواز کے دوران طیارے میں تکنیکی خرابی کے پیش نظر پائلٹ نے ایئرپورٹ کے قریب ہی گاؤں میں طیارہ اتارنے کی کوشش کی جو بے قابو ہوکر دیوار سے ٹکرا گیا۔



Load Next Story