فرانس میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام 2 افراد گرفتار
گرفتار دہشت گرد پولیس، فوجی اہلکاروں سمیت دیگر اعلیٰ حکام کا نشانہ بنانا چاہتے تھے، فرانسیسی وزیر داخلہ
فراسنسیسی سیکیورٹی ایجنسیوں نے ملک میں دہشت گردی کامنصوبہ ناکام بناتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کے جنوب مغربی حصے اورلین میں سیکیورٹی ایجنسیوں نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔ فرانسیسی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد پولیس اور فوجی اہلکاروں سمیت دیگر اعلیٰ حکام کا نشانہ بنانا چاہتے تھے جب کہ دونوں افراد فرانسیسی شہری ہیں اور ان کی عمریں 20 اور 24 سال کے درمیان ہیں تاہم گرفتار افراد سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں فرانس کے دارالحکومت پیرس میں مختلف مقامات پر خود کش حملوں اور فائرنگ کے نتیجے میں 130 زائد افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔