عالمی بینک پاکستان میں آبی وسائل کی بہتری کیلیے35کروڑ ڈالر منظور
اضافی فنانسنگ کی فراہمی سے پاکستان میں انڈس ریور بیسن سے پانی کے وسائل اور ڈیولپمنٹ کے حوالے سے بہتری آئے گی
عالمی بینک نے پانی کے وسائل کی منصوبہ بندی و ڈیولپمنٹ اورمینجمنٹ میں بہتری کیلیے پاکستان کو ساڑھے تین کروڑ ڈالر کی اضافی فنانسنگ فراہم کرنے کی منظوری دیدی ہے جبکہ عالمی بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے۔
اس ضمن میں عالمی بینک کی جانب سے گزشتہ روز جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اس اضافی فنانسنگ کی فراہمی سے پاکستان میں انڈس ریور بیسن سے پانی کے وسائل اور ڈیولپمنٹ کے حوالے سے بہتری آئے گی اور اس کے ماحولیاتی و سماجی اثرات بھی اچھے ہوں گے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انڈس ریور بیسن کی پاکستانی معیشت میں اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے واٹر سیکٹر میں یہ طویل المعیاد سرمایہ کاری کی گئی ہے، اس سے پاکستان کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور عالمی بینک کی جانب سے فراہم کی جانے والی ساڑھے تین کروڑ ڈالر کی اضافی فنانسنگ سے حکومت پاکستان کو انڈس واٹر ریسورسز کی بیس لیول مینجمنٹ میں بہتری لانے میں مدد ملے گی اور اس حوالے سے حکومتی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔