آرڈی کاتنازعہکیوآئی سی ٹی پرکنٹینرزکا رش لگ گیا
سست رفتارگراؤنڈنگ،زیادہ مارکنگ،مطلوبہ گنجائش کا فقدان وجہ بنا، بیرونی تجارت رکنے کا خدشہ
قاسم انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل میں درآمدوبرآمدی کنٹینرزکی سست رفتار گراؤنڈنگ، محکمہ کسٹمزکی درآمدہ کنسائمنٹس کی ایگزامنیشن کی زیادہ مارکنگ اورکیوآئی سی ٹی میں کنٹینرزرکھنے کی مطلوبہ گنجائش کے فقدان کے باعث قاسم انٹرنیشنل کنٹینرٹرمینل کے ذریعے بیرونی تجارت معطل ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے جبکہ 200 سے زائد کنٹینربردار ٹرکوں کا اژدھام لگ گیا ہے۔
کراچی کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل ندیم کامل نے ''ایکسپریس'' کے استفسار پر بتایا کہ مذکورہ ٹرمینل پربرآمدی کنٹینرز کی گراؤنڈنگ میں4 سے5 یوم کی تاخیرسے پیدا ہونیوالے رش کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں سے کنٹینر بردار ٹرک ٹرمینل میں ہی رکے ہوئے ہیں جو ٹرمینل کے اطراف کے علاقوں میں مزید رش کا سبب بن گئے ہیں جس کی وجہ سے ٹرمینل میں مزید کوئی بڑی گاڑی داخل نہیں ہوسکتی ہے۔