ڈی جی خان میں عید میلاد النبی ﷺ پر تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام 5 دہشت گرد ہلاک
دہشت گردوں کے قبضے سے ایک گاڑی، دستی بم اور پستول بھی برآمد ہوئے۔
KARACHI:
کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان کے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی ملتان نے خفیہ اطلاع پر سخی سرور پولیس ڈیرہ غازی خان کے ہمراہ صبح سویرے وڈور کے علاقے میں کارروائی کی جس کے نتیجے میں 5 دہشت گردی ہلاک جب کہ ان کے قبضے سے ایک گاڑی، دستی بم اور پستول بھی برآمد ہوئے۔
پولیس نے مقابلے میں ہلاک ہونے والے دہشت گردو ں کی شناخت کے لئے لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال ڈی جی خان منتقل کر دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گرد عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر تخریب کاری کا منصوبہ بنا رہے تھے۔
واضح رہے کہ ڈیرہ غازی خان میں یہ گزشتہ چند دنوں کے دوران یہ پولیس کی دوسری بڑی کارروائی ہے۔ دو ہفتے قبل بھی پولیس نے ڈیرہ غازی خان میں کارروائی کر کے کالعدم تنظیم ساؤتھ ایشیا کے کمانڈر کو ہلاک کیا تھا جب کہ اس کے دو ساتھی فرار ہو گئے تھے۔