رینجرزاختیارات سے متعلق سمری مسترد کئے جانے پرپیپلزپارٹی کا سینیٹ سے واک آؤٹ
صوبائی معاملات میں مداخلت سے وفاق اور صوبے میں جنگ چھڑ سکتی ہے، فرحت اللہ بابر
رینجرز اختیارات سے متعلق وزیراعلیٰ سندھ کی سمری مسترد ہونے پر پیپلز پارٹی نے سینیٹ کے اجلاس سے واک آؤٹ کردیا۔
چیئرمین رضا ربانی کی سربراہی میں سینیٹ کا اجلاس شروع ہوا تو ارکان کی غیر موجودگی پراپوزیشن ارکان نے واک آؤٹ کردیا تاہم وزرا کے منانے پراپوزیشن ایوان میں واپس آگئی ، نکتہ اعتراض پراظہار خیال کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینیٹرسعید غنی نے کہا کہ پیپلز پارٹی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہے لیکن تاثردیا جا رہا ہے کہ پیپلز پارٹی دہشت گردوں کی ہمدرد ہے۔ سندھ میں رینجرز کو انسداد دہشت گردی کےاختیارات حاصل ہیں انہیں محدودنہیں کیا،سندھ نے رینجرز کو اختیارات سے تجاوز نہ کرنے کا کہا، سندھ اسمبلی نےفیصلہ کیاکہ رینجرز اختیارات سےتجاوز نہ کرے، صوبوں کے آئینی اختیارات کو چھینا نہیں جا سکتا، وفاقی حکومت نے سمری مسترد کرکے سندھ پر کاری ضرب لگائی ہے۔
پیپلز پارٹی کے فرحت اللہ بابر نے کہا کہ وفاق نے براہ راست صوبائی معاملات میں مداخلت کی، وفاقی حکومت کایہ اقدام غیردانش مندانہ ہے، اس سے وفاق اور صوبے میں جنگ چھڑ سکتی ہے۔
عوامی نیشنل پارٹی کے شاہی سید نے کہا کہ سندھ میں رینجرزکے اختیارات پروفاق کوثالث کا کردارادا کرنا چاہیئے تھا لیکن وفاق اسے سلجھانے کے بجائے مزید متنازع بنارہاہے۔ بعد ازاں پیپلز پارٹی اوراے این پی کے ارکان نے احتجاج کرتے ہوئے اجلاس کا واک آؤٹ کردیا۔