ہٹ اینڈ رن کیس مہاراشٹراحکومت کا سلمان خان کی بریت کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ

ممبئی ہائی کورٹ نے سلمان خان کو ہٹ اینڈ رن کیس میں تمام الزامات سے بری کرتے ہوئے 5 سال کی سزا کالعدم قرار دی تھی

ممبئی ہائی کورٹ نے سلمان خان کو ہٹ اینڈ رن کیس میں تمام الزامات سے بری کرتے ہوئے 5 سال کی سزا کالعدم قرار دی تھی۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان کی ہٹ اینڈ رن کیس میں بریت کے خلاف بھارتی ریاست مہاراشٹرا کی حکومت نے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان ہٹ اینڈ رن کیس سے بری ہونے پر خوشی سے نہال تھے کہ ان کی خوشیوں کو ایک بار پھر کسی کی نظر لگ گئی ہے جب کہ ہٹ اینڈ رن کیس سے بریت کے بعد ایک بار پھر انہیں اعلیٰ عدالتوں کے چکر لگانے پڑیں گے۔


بھارتی میڈیا کےمطابق 2002 میں پیش آنے والے واقعے پر سلمان خان کی بریت کے ممبئی ہائی کورٹ کے فیصلے کو مہاراشٹرا حکومت سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد جلد ہی فیصلے کے خلاف اپیل عدالت عظمیٰ میں دائر کی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ممبئی ہائی کورٹ نے سلمان خان کو ہٹ اینڈ رن کیس میں تمام الزامات سے بری کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کی جانب سے دی گئی 5 سال قید کی سزا بھی کالعدم قراردے دی تھی۔
Load Next Story