پاک بھارت کے خارجہ سیکرٹریز کے درمیان مذاکرات آئندہ ماہ ہوں گے سرتاج عزیز
مذاکرات میں پاکستان اور بھارت طے کردہ ایجنڈے پر موجود نکات پر بات چیت کریں گے، مشیرخارجہ
مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے سیکرٹری خارجہ کے درمیان مذاکرات آئندہ ماہ اسلام آباد میں ہوں گے جس میں تمام تصفیہ طلب مسائل کے حل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ توقع ہے کہ آئندہ ماہ کے وسط میں پاکستان اور بھارت کے درمیان خارجہ سیکرٹری سطح کے مذاکرات کے لیے بھارتی سیکرٹری خارجہ پاکستان کا دورہ کریں گے جس میں دونوں ممالک طے کردہ ایجنڈے پر موجود 8 سے 9 نکات پر بات چیت کریں گے جب کہ ملاقات کے دوران تمام تصفیہ طلب مسائل کے حل پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ افغان حکومت اورطالبان کے درمیان مذاکرات کی بحالی کے طریقوں پر غور کے لیے آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے اسلام آباد میں چار ملکی اجلاس بھی ہوگا جس میں پاکستان، افغانستان، امریکا اور چین کے نمائندے شریک ہوں گے جب کہ اجلاس میں افغانستان میں مفاہمت کے حوالے سے صورتحال کے جائزہ سمیت بات چیت کے لیے دوسرے مرحلے کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔