’’ باجی راؤ مستانی‘‘نے ایوارڈ بھی لوٹنا شروع کردیے
امیتابھ بچن نے بھی ’’ باجی راؤ مستانی ‘‘ میں ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی اور رنویر سنگھ کو تعریف سے نوازا ہے
FAISALABAD:
بالی ووڈ ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی نئی فلم '' باجی راؤ مستانی'' باکس آفس پر چھانے کے بعد فلمی ایوارڈز کی تقاریب بھی لوٹنے لگی ہے۔
ممبئی میں ہونے والے اسٹار گلڈ ایوارڈ 2015ء میں '' باجی راؤ مستانی'' نے مجموعی طور پر نوایوارڈ زحاصل کیے جن میں ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی کے لیے بہترین ہدایتکار ، رنویر سنگھ کو بہترین اداکار، تانوی اعظمی کو بیسٹ سپورٹنگ ایکٹرس ، ریموڈیسوزا کو بیسٹ کوریوگرافر اور پرکاش آر کپاڈیہ کو بیسٹ ڈائیلاگ رائٹر جبکہ بیسٹ سنیما ٹوگرافی ، بیسٹ کاسٹیوم ڈیزائن ، بیسٹ آرٹ ڈائریکشن ، بیسٹ ساؤ نڈ ڈیزائن کا ایوارڈ بھی'' باجی راؤ مستانی '' کے نام رہا ۔
تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ ہر گذرتے دن کے ساتھ فلم کی پسندیدگی میں اضافہ ہورہا ہے امیتابھ بچن نے بھی '' باجی راؤ مستانی '' میں ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی اور رنویر سنگھ کو تعریف سے نوازا ہے اور'' باجی راؤ مستانی'' فروری میں فلم فئیر ایوارڈ کا میلہ بھی باآسانی لوٹ لے گی۔