نوشہرہ زیارت کاکا صاحب دربار میں دھماکہ 4 افراد جاں بحق 21 زخمی
سیکیورٹی ایجنسیوں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔
زیارت کاکا صاحب دربار میں دھماکا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 21 زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے نمائندے جہانگزیب خٹک کے مطابق نوشہرہ میں زیارت کاکا صاحب دربار کے مرکزی دروازے پرنامعلوم افراد نے تھیلے میں پھلوں کے ساتھ دھماکا خیز مواد رکھا تھا، دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 21 زخمی ہوگئے، سیکیورٹی ایجنسیوں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔ سینئر پولیس افسر حسین خان نےبتایا کہ دھماکا ریموٹ کنٹرول سے کیا گیا تھا تاہم وہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کی رپورٹ کا انتظار کر رہے ہیں۔
وزیراعلی خیبر پختونخوا امیر حیدر ہوتی نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزارات کو نشانہ بنانے والے قوم کے دشمن ہیں، انہوں نے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے لئے معاوضے کا بھی اعلان کیا ہے۔