کراچی چیمبر نے بدامنی کے خلاف ہڑتال کافیصلہ ایک ماہ کے لئے مؤخرکردیا

گورنر سندھ نے کہا کہ تمام مارکیٹوں میں پولیس چیک پوسٹیں قائم کی جائیں گی

گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد نے تاجر برادری کو یقین دہانی کرائی کہ کاروباری حضرات کوتحفظ دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ فوٹو: اے پی پی/ فائل

کراچی چیمبرکی جانب سے بدامنی کے خلاف ہڑتال کافیصلہ ایک ماہ کے لئے مؤخرکردیاگیا ہے۔

گورنرہاؤس کراچی میں ہونےوالےاجلاس میں کراچی چیمبر کے وفد نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے ملاقات کی اور انہیں کاروبار میں حائل امن و امان کی خراب صورتحال سےآگاہ کیا۔


تاجررہنماسراج قاسم تیلی نےکہا کہ چھوٹے تاجرعدم تحفظ کاشکارہیں اوراولڈایریا، سٹی ایریا اور سائٹ کے علاقوں میں سیکیورٹی کی اشد ضرورت ہے۔

گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد نے تاجر برادری کو یقین دہانی کرائی کہ کاروباری حضرات کوتحفظ دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ تمام مارکیٹوں میں پولیس چیک پوسٹیں قائم کی جائیں گی۔

گورنرسندھ کی یقین دہانی کے بعد تاجر برادری نے ہڑتال مؤخرکرنے کا اعلان کیا۔

Recommended Stories

Load Next Story