اہم شخصیات کے پروٹوکول کا مسئلہ

دہشت گردی کا شکار ملک میں یقینا اہم شخصیات کی فول پروف سیکیورٹی بہت اہمیت کی حامل ہے

دہشت گردی کا شکار ملک میں یقینا اہم شخصیات کی فول پروف سیکیورٹی بہت اہمیت کی حامل ہے۔

ISLAMABAD:
گزشتہ روز سول اسپتال کراچی میں نئے ٹراما سینٹر کے افتتاح کے موقعے پر وی آئی پی پروٹوکول کے باعث دس ماہ کی ننھی بچی باپ کے ہاتھوں میں دم توڑ گئی۔ نہ تو یہ پہلی ٹریجڈی ہے اور نہ آخری، وطن کے طول وعرض میں وی آئی پی موومنٹ اور پروٹوکول کے باعث اس طرح کے متعدد واقعات رونما ہو چکے ہیں، لیکن وی آئی پی پروٹوکول کا کلچر مسلسل پروان چڑھ رہا ہے۔


دہشت گردی کا شکار ملک میں یقینا اہم شخصیات کی فول پروف سیکیورٹی بہت اہمیت کی حامل ہے، لیکن انتظامی امور سرانجام دینے والے سیکیورٹی اہلکاروں اور اسپتال انتظامیہ دانش مندی کا مظاہرہ کرتی تو نئے ٹراما سینٹر کا افتتاح رش آور سے ہٹ کر یا عید میلاد النبی کی چھٹی والے دن بھی کروا سکتی تھی جب سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے، ملک میں دہشت گردی کے باعث اہم شخصیات کی حفاظت یقیناً اہم ہے تاہم ان شخصیات کی نقل و حرکت کے لیے ہیلی کاپٹر وغیرہ کا استعمال ہونا چاہیے تا کہ سڑکوں پر ٹریفک بند نہ کرنا پڑے۔

دوسرے انتہائی اہم شخصیات کو اپنی نقل و حرکت محدود رکھنی چاہیے' چھوٹے موٹے افتتاح وغیرہ کے معاملات کو سیکنڈ لیڈر شپ پر چھوڑ دینا چاہیے۔ اس طریقے سے عوام کو ہونے والی مشکلات بھی کم ہوں گی اور وی آئی پی سیکیورٹی کے باعث ہونے والے حادثات بھی کم ہو جائیں گے۔
Load Next Story