ڈیرہ اسماعیل خان پولیس آفیسرکے گھر پر دستی بم حملہ جاں بحق ہونےوالوں کی تعداد دو

پولیس آفیسر کے گھر پر دستی بم حملےمیں جاں بحق ہونےوالوں کی تعداد دو ہوگئی ہے۔

5 افراد کے خلاف تھانہ کینٹ میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ فوٹو: فائل

لاہور:

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس آفیسر کے گھر پر دستی بم حملےمیں جاں بحق ہونےوالوں کی تعداد دو ہوگئی ہے۔



گزشتہ روز ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے بستی استرانہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ٹانک میں بحثیت لائن آفیسر تعینات سب انسپکٹر غضنفر علی کے گھر پر دستی بم حملہ کیا تھا جس میں ایک شخص ہلاک اور 8 زخمی ہوئے تھے۔ زخمیوں میں سے ایک اور شخص اسپتال میں چل بسا اور جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 2 ہو گئی جب کہ 7 زخمی زیرعلاج ہیں۔


5 افراد کے خلاف تھانہ کینٹ میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story