سیف کے بعد ان کی بہن سوہا بھی کرینہ کی دیوانی

کرینہ بہت اچھی ہیں اور وہ ان کے ساتھ بہت وقت گزارتی ہیں, سوہا علی خان

لاہور:

سیف علی خان کے بعد ان کی بہن سوہا علی خان بھی کرینہ کی دیوانی ہوگئیں۔



بھارتی میڈیا کے مطابق سیف کے ساتھ شادی کو دو ہفتے ہی ہوئے ہیں اور کرینہ نے اپنے سسرال میں گھر کرنا شروع کردیا ہے۔ بالی ووڈ کی نئی نند بھاوج یعنی کرینہ کپور اور سوہا علی خان ایک دوسرے کی موجودگی میں بہت خوش رہتی ہیں۔


ممبئی میں ہونے والے فیشن شو کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے سوہا علی خان کا کہنا تھا کہ کرینہ بہت اچھی ہیں اور وہ ان کے ساتھ بہت وقت گزارتی ہیں۔

Load Next Story