آرمی چیف جنرل راحیل شریف 27 دسمبرکو کابل جائیں گے آئی ایس پی آر

خطے میں تیزی سے بدلتی علاقائی صورتحال کے حوالے سے آرمی چیف کے دورہ افغانستان کو انتہائی اہم قراردیا جارہا ہے۔

خطے میں تیزی سے بدلتی علاقائی صورتحال کے حوالے سے آرمی چیف کے دورہ افغانستان کو انتہائی اہم قراردیا جارہا ہے۔ فوٹو:فائل

سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف ایک روزہ دورے پر 27 دسمبر کو کابل جائیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف ایک روزہ دورے پر 27 دسمبر کو کابل جائیں گے جہاں وہ افغان سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے جس میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت امن و امان سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا۔


خطے میں تیزی سے بدلتی علاقائی صورتحال کے حوالے سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے دورہ افغانستان کو انتہائی اہم قراردیا جارہا ہے۔

Load Next Story