چیمپئنز ٹرافی قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ کا یکم نومبر سے شروع ہوگا

تربیتی کیمپ میں 28 کھلاڑیوں کو طلب کیاگیا ہے جب کہ سہیل عباس، ریحان بٹ اور سلمان اکبر کو فارغ کردیا گیا ہے۔

قومی ٹیم کے چیف کوچ اور مینجر اختررسول کے مطابق 31 اکتوبر کو کھلاڑی رپورٹ کریں گے۔ فوٹو: فائل

چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ کا آغاز یکم نومبر سے لاہور میں ہوگا۔

قومی ٹیم کے چیف کوچ اور مینجر اختررسول کے مطابق 31 اکتوبر کو کھلاڑی رپورٹ کریں گے جس کے بعد اگلے دن سے ٹریننگ کا باقاعدہ آغاز ہوجائیگا۔


تربیتی کیمپ میں 28 کھلاڑیوں کو طلب کیاگیا ہے جب کہ سہیل عباس، ریحان بٹ اور سلمان اکبر کو فارغ کردیا گیا ہے۔ اختررسول کے ساتھ حنیف خان اور احمد عالم کو بھی ٹیم مینجمنٹ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

چیمپئنز ٹرافی کا آغاز یکم دسمبر سے آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں ہو گا۔
Load Next Story