ملک میں غیر قانونی سمیں دہشتگردوں کا مہلک ہتھیار بن گئی ہیں رحمان ملک

دہشت گرد موبائل فون کے ذریعے دھماکے کرتے ہیں اور ان دھماکوں میں غیر رجسٹرڈ سمیں استعمال کی جاتی ہیں، رحمان ملک

ملالہ پاکستان کے لئے باعث فخر ہیں وہ اور ان کے والدین جتنی مدت چاہیں برطانیہ میں قیام کرسکتے ہیں، وزیر داخلہ فوٹو: اے ایف پی

وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ ملک میں اب غیر قانونی سمیں دہشتگردوں کا مہلک ہتھیار بن چکی ہیں۔

لندن میں سرکاری خبر رساں ادارے کو اپنے انٹرویو میں وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشت گرد موبائل فون کے ذریعے دھماکے کرتے ہیں اور ان دھماکوں میں غیر رجسٹرڈ سمیں استعمال کی جاتی ہیں ۔ان کا کہنا ہےکہ پاکستان میں اگر موبائل سروس بند کردی جائےتو سکون ہوجاتا ہے۔


رحمان ملک کا کہنا تھا کہ ملالہ قوم کی بیٹی ہے ملالہ پاکستان کے لئے باعث فخر ہیں وہ اور ان کے والدین جتنی مدت چاہیں برطانیہ میں قیام کرسکتے ہیں، وہ عالمی برادری کو یقین دلاتے ہیں کہ ملالہ اور ان کے اہل خانہ کو پاکستان میں ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جائے گا ۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ملالہ پر حملہ کرنے والے 3 دہشتگردوں میں ایک کو گرفتار کیا جاچکا ہے جب کہ دیگر دو کی گرفتاریوں کے لئے کارروائی کی جارہی ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story