امریکا میں بارش اور طوفانی بگولوں سے 14 افراد ہلاک متعدد زخمی
طوفان کے باعث علاقے میں کئی گھر اور سڑکوں سمیت تمام مواصلاتی نظام مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔
KARACHI:
امریکا کی شمال مشرقی و مغربی ریاستوں میں ہونے والی بارشوں اور طوفان نے شدید تباہی مچادی ہے جس کے نتیجے میں اب تک 14 افراد ہلاک اور متعدد زخمی جب کہ کئی مکانات بھی تباہ اور مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کی شمال مشرقی اور مغربی ریاستوں میں ہونے والی شدید بارشوں، طوفان اور طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوچکے ہیں جب کہ طوفان کے باعث علاقے میں کئی گھر اور سڑکوں سمیت تمام مواصلاتی نظام مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ حکام کے مطابق طوفان کے نتیجے میں شمال مشرقی ریاست میں ایک چھوٹے ایئرپورٹ پر کئی جہاز تباہ ور متعدد افراد زخمی ہو گئے، بیٹن کاؤنٹی میں بھی طوفان کی تباہ کاری سے 3 افراد ہلاک جب کہ 3 لاپتہ ہیں اور ریسیکو ٹیمیں لاپتہ افراد کو تلاش کر رہی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ طوفان سے کئی گھروں کی چھتیں اڑ گئیں جب کہ طوفانی بگولوں سے شمال مغربی علاقوں میں کم از کم 20 گھر مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔امریکی حکام کے مطابق طوفان سے متاثرہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں جب کہ ماہرین موسمیات نے طوفان کو انتہائی خطرناک قراردے دیا ہے۔
واضح رہے کہ اس شدت کے طوفانی بگولوں نے 2014 میں بھی ٹیکساس اور الباما میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی تھی۔