ملتان قیمتوں میں کمی نہ کرنے پر 3 سی این جی اسٹیشنز کو سیل کردیا گیا

اس سے قبل سپریم کورٹ نے سی این جی قیمت کو پیٹرول کی قیمت سے منسلک کرنے کے فارمولے کو ناجائز قرار دیا تھا

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اوگرا نے سی این جی قیمت میں 30 روپے تک کی کمی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ فوٹو: فائل

سپریم کورٹ کے سی این جی کی قیمتوں میں کمی کے حکم کو نہ ماننے پر 3 سی این جی اسٹیشنز کو سیل کردیا گیا۔



اس سے قبل سپریم کورٹ نے سی این جی قیمت کو پیٹرول کی قیمت سے منسلک کرنے کے فارمولے کو ناجائز قرار دیا تھا جس کے بعد اوگرا نے سی این جی قیمت میں 30 روپے تک کی کمی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔


سوئی ناردرن گیس پائپ لائنس لمیٹڈ کے جنرل مینیجر عبد الرشید ارشد نے میڈیا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ جن سی این جی اسٹیشنز نے اس فیصلے کی خلاف ورزی کی، ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور ان کے کنکشن کاٹ کر انہیں سیل کردیا جائے گا۔


تاہم کئی سی این جی مالکان نے اس فیصلے کا بائیکاٹ کرتے ہوئے سی این جی کی فروخت پرانے قیمتوں پر جاری رکھی ہوئی ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story