سارہ حیدر کی پہلی میوزک ویڈیو ’’دکھادے رنگ اپنا‘‘ انٹرنیٹ پر جاری کردی گئی

گذشتہ روز کراچی کے مقامی ریسٹورنٹ میں تقریب کا بھی انعقادکیا گیا

گذشتہ روز کراچی کے مقامی ریسٹورنٹ میں تقریب کا بھی انعقادکیا گیا۔

WASHINGTON:
ابھرتی ہوئی گلوکارہ سارہ حیدر کی پہلی میوزک ویڈیو"دکھا دے رنگ اپنا" انٹرنیٹ پر جاری کردی گئی۔

میوزک ویڈیو کی ہدایات معروف ہدایت کار جامی نے انجام دی ہیں جبکہ اسے عُمران شفیق نے پروڈیوس کیا ہے۔ اس سلسلے میں گذشتہ روز کراچی کے مقامی ریسٹورنٹ میں تقریب کا بھی انعقادکیا گیا، جس میں شوبزنس کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والی شخصیات اداکارہ مائرہ خان، حسن رضوی،ہدایت کار جامی، فیضان حق، ثنا جاوید و دیگر نے شرکت کی۔تقریب میں سارہ حیدر نے اپنے گیت لائیو گانے کے ساتھ عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ اڈیل کے حالیہ ریلیز گیت"ہیلو" گا یا اور شرکاءپر سحر تاری کردیا۔ سارہ حیدر کوک اسٹوڈیو کے پلیٹ فارم سے سامنے نکل کر آئی ہیں۔


رواں سال کوک اسٹوڈیو سیزن 8 میں علی ظفر کے ساتھ "اے دل" کے بعد ان کی گلوکاری کو بے حد سراہا گیا۔ اپنے نئے میوزک ویڈیو کے بارے میں پر جوش اور خوشگوار انداز میں بتایا کہ یہ گیت بنیادی طور پر امنگوں اور امیدوں کا گیت ہے جس کی کہانی چیلنجز، ناکامیوں اور زوال کے بعد نئے سرے سے اٹھ کر خود پر قابو پانے کے تصور پر مبنی ہے، یہ گیت میرے دل کے بہت قریب ہے کیونکہ یہ میرے شہرت کے سفر کا احاطہ کیے ہوئے ہے،'دکھا دے رنگ اپنا' گاتے ہوئے مجھے یہ محسوس ہورہا تھا کہ جیسے میں اپنی زندگی کو داستان گوئی کے انداز میں دوسروں کو سنا رہی ہوں اور دوبارہ ان لمحات کو جی رہی ہوں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ گیت آزاد اور آزادی پر یقین رکھنے والے لوگوں کے لیے ہے جو زندگی میں کچھ حاصل کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔جامی کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ کام میں بے حد مزہ آیا لیکن جامی نے سخت محنت کروائی، جامی سخت محنت کرنے اور جو وہ چاہتے ہیں اسے حاصل کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔ سارہ حیدر نے رواں سال لکس ایوارڈ میں ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کا اعزاز حاصل کیا ہے اور بہت جلد وہ اپنا میوزک البم بھی ریلیز کریں گی۔
Load Next Story